دَلَائِلُ الْخَيْرَاتِ
بھلائیوں کی نشانیاں
Ur
اَلنِّيَّةُ | Intentions
اَللَّهُمَّ إِنِّي نَوَيْتُ بِالصَّلَوٰةِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْتِثَالاً لِّأَمْرِكَ وَتَصْدِيقًا لِنَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَحَبَّةً فِيهِ وَشَوْقًا إِلَيْهِ وَتَعْظِيمًا لِّقَدْرِهِ وَلِكَوْنِهِ أَهْلاً لِّذَلِكَ
اے اللہ! میں تیرے حکم کی تعمیل، تیرے نبی محمد ﷺ کی تصدیق، ان کی محبت و شوق، ان کی قدر و منزلت کی تعظیم اور ان کے اس کے اہل ہونے کی بنا پر ان پر درود بھیجنے کی نیت کرتا ہوں
فَتَقَبَّلْهَا مِنِّي بِفَضْلِكَ وَإِحْسَانِكَ وَأَزِلْ حِجَابَ الْغَفْلَةِ عَنْ قَلْبِي وَاجْعَلْنِي مِنْ عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ.
پس تو اسے اپنے فضل و احسان سے میری جانب سے قبول فرما، میرے دل سے غفلت کا پردہ ہٹا دے اور مجھے اپنے صالح بندوں میں شامل فرما.
اَللَّهُمَّ زِدْهُ شَرَفًا عَلَىٰ شَرَفِهِ الَّذِيٓ أَوْلَيْتَهُ. وَعِزًّا عَلَىٰ عِزِّهِ الَّذِيٓ أَعْطَيْتَهُ.
اے اللہ! ان کے اس شرف میں مزید اضافہ فرما جو تو نے انہیں عطا فرمایا. اور ان کی اس عزت کو بڑھا دے جو تو نے انہیں مرحمت فرمائی.
وَنُورًا عَلَىٰ نُورِهِ الَّذِي مِنْهُ خَلَقْتَهُ وَأَعْلِ مَقَامَهُ فِي مَقَامَاتِ الْمُرْسَلِينَ. وَدَرَجَتَهُ فِي دَرَجَاتِ النَّبِيئِينَ.
اور ان کے اس نور پر نور عطا کر جس سے تو نے انہیں خلق فرمایا اور رسولوں کے مقامات میں ان کا مقام اور نبیوں کے درجات میں ان کا درجہ بلند فرما.
وَأَسْئَلُكَ رِضَاكَ وَرِضَاهُ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ. مَعَ الْعَافِيَةِ الدَّآئِمَةِ وَالْمَوْتِ عَلَى الْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ وَالْجَمَاعَةِ وَكَلِمَتَيِ الشَّهَادَةِ عَلَىٰ تَحْقِيقِهَا مِنْ غَيْرِ تَبْدِيلٍ وَّلَا تَغْيِيرٍ.
اور میں تجھ سے تیری اور ان کی رضا کا طالب ہوں اے رب العالمین. دائمی عافیت کے ساتھ اور کتاب و سنت و جماعت پر موت اور بغیر کسی تبدیلی و تغیر کے کلمہ شہادت کی حقیقت پر میرا خاتمہ ہو.
وَاغْفِرْ لِي مَا ارْتَكَبْتُهُ بِفَضْلِكَ وَجُودِكَ وَكَرَمِكَ يَآ أَكْرَمَ الْأَكْرَمِينَ.
اور جو خطائیں مجھ سے سرزد ہوئیں انہیں اپنے فضل، جود اور کرم سے بخش دے، اے سب سے بڑھ کر کرم فرمانے والے.
وَصَلَّى اللَّهُ عَلَىٰ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِيِّينَ وَإِمَامِ الْمُرْسَلِينَ. وَعَلَىٰٓ ءَالِهِ وَصَحْبِهِ أَجْمَعِينَ. وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ. وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ.
اور اللہ تعالیٰ ہمارے سردار محمد ﷺ پر، جو خاتم النبیین اور رسولوں کے امام ہیں، ان کی آل اور تمام اصحاب پر رحمت نازل فرمائے. اور رسولوں پر سلام ہو. اور تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں.