خَبِّرِي يَا نُسِيْمَةْ عَنْ مُغْرَم
اے بادِ صبا، کسی عاشق کی خبر دے
Ur
خَبِّرِي يَا نُسِيْمَةْ عَنْ مُغْرَمْ
شَجِي وَلْهَانْ عَاشِقِ الْأَنْوَارْ
اے نسیمِ صبا! اس فریفتہ کا حال سنا دے
جو غمگین، بیتاب اور انوار کا عاشق ہے
أَنْتِ عَنِّي اشْتَكِي لُهْ عَنْ حَالِي
طُولَ اللَّيَالِي سَهْرَانْ كَيْ أَرَى الْمُخْتَارْ
تو میری جانب سے ان کے حضور میری حالتِ زار عرض کر
کہ میں دیدارِ مصطفیٰ کی خاطر تمام رات جاگتا ہوں
مَنْ يَلُمْنِي فِي غَرَامِي طَالَمَا عَاشِقْ جَمَالَكْ
كُنْ شَفِيعِي يَا تِهَامِي جُدْ تَعَطَّفْ بِنَوَالَكْ
ملامت کرنے والے ملامت کریں، میں تو آپ کے جمال کا عاشق ہوں
اے شاہِ تہامی! میرے شفیع بن جائیے اور اپنی عطا سے مجھ پر کرم فرمائیے
يَا مُحَمَّدْ يَا مُمَجَّدْ يَا مُؤَيَّدْ بِالْشَّفَاعَةْ
هَا أَنَا عِنْدَ بَابِك أَرْتَجِي الْأَنْظَارْ
اے محمد، اے صاحبِ مجد، اے شفاعت کے ذریعے تائید یافتہ
میں آپ کے درِ اقدس پر حاضر ہوں اور آپ کی نگاہِ کرم کا امیدوار ہوں