مَا مَعِي وَجَهْ قَابِل بِهْ سِوَى حُسُنْ ظَنِّي
تیرے سامنے آنے کے لیے میرے پاس تیرے حسنِ ظن کے سوا کوئی چہرہ نہیں
Ur
مَا مَعِي وَجَهْ قَابِل بِهْ سِوَى حُسُنْ ظَنِّي
فِيكْ يَا رَبِّ فَارْحَمْنِي وَلَا تَمْتَحِنِّي
تیرے حضور پیش کرنے کو میرے پاس تیرے بارے میں حسنِ ظن کے سوا کچھ نہیں
پس اے میرے رب! مجھ پر رحم فرما اور مجھے آزمائش میں نہ ڈال
تُبْتْ يَا رَبِّ فَاقْبَلْ تَوْبَتِي وَاعْفُ عَنِّي
وَامْحُ ذَنْبِي وَسَامِحْ كُلَّ تَقْصِيرْ مِنِّي
اے میرے رب! میں توبہ کر چکا ہوں، پس میری توبہ قبول فرما اور مجھے معاف کر دے
میرے گناہ مٹا دے اور میری ہر کوتاہی سے درگزر فرما
خِفِتْ مِنْ عَاقِبَةْ أَمْرِي فَجُدْ لِي بِأَمْنِي
مَحِضْ فَضْلٍ وَإِحْسَانٍ وَجُودٍ وَمَنِّ
میں اپنے انجام سے خائف ہوں، پس اپنی خاص عنایت سے مجھے امن عطا فرما
محض اپنے فضل و احسان اور جود و سخا کے صدقے
آه مِنْ عَثْرَتِي يَا رَبِّ مِنْهَا أَقِلْنِي
زَادْ ذَنْبِي وَمِنْ كُثْرِ الْخَطَا حَارْ ذِهْنِي
ہائے میری لغزش! اے میرے رب، مجھے اس سے سنبھال لے
میرے گناہ بڑھ گئے اور خطاؤں کی کثرت نے میری عقل کو حیران کر دیا ہے
أَدْرِكْ أَدْرِكْ بِتَعْجِيلِ الْفَرَجْ وَانْتَقِدْنِي
وَاعْطِنِي عِلِمْ مِنْكَ يَا إِلَهِي لَدُنِّي
میری دستگیری فرما، جلد کشادگی عطا کر کے مجھے مخلصی دے
اور اے میرے معبود! مجھے اپنی بارگاہ سے علمِ لدنی عطا فرما
يَنْجَلِي بِهْ عَنِ الْقَلْبِ الْصَّدِى كُلَّ رَيْنِ
ياَ سَمِيعَ الْدُّعَاءْ سَلْكَ اسْتَجِبْ وَاسْتَمِعْنِي
جس کے ذریعے دل کا زنگ اور ہر طرح کا حجاب دور ہو جائے
اے دعاؤں کے سننے والے! میری التجا قبول فرما اور میری پکار سن لے
مَا لِي إِلَّا أَنْتَ مُعْطِي
مَا لِي إِلَّا أَنْتَ مُغْنِي
تیرے سوا میرا کوئی عطا کرنے والا نہیں
تیرے سوا میرا کوئی غنی کرنے والا نہیں