بَحِبَّك وَ بَرِيْدَك
میں تم سے محبت کرتا ہوں اور تمہارا مشتاق ہوں
Ur
بَحِبَّك وَ بَرِيْدَك
وَاتْمَنَّى أَبُوس إِيدَك
میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور آپ کا طلبگار ہوں
اور تمنا ہے کہ آپ کے دستِ مبارک کا بوسہ لوں
خَدَّامَك وَمُرِيدَك
يَا جَدَّ الْحَسَنَيْن
آپ کا خادم اور آپ کا مرید ہوں
اے حسنین کے نانا جان
حَبِيْبِي مُحَمَّد
مَفِيشْ زَيُّه اتْنِين
میرے محبوب محمد مصطفیٰ ﷺ
جن کی مانند کوئی دوسرا نہیں
حُبُّه سَاكِن قَلْبِي
يَزِيد كُلِّ اتْنَيْنِ
ان کی محبت میرے دل میں بسی ہے
جو ہر لمحہ بڑھتی ہی جاتی ہے
جَمَالُه وَ دَلَالُه
مِتْغَطِي بْجَلَالُه
آپ کا حسن و جمال اور آپ کی دلربائی
آپ کے جلال کی چادر میں پوشیدہ ہے
وَتِقْعُد قْبَالُه
تُشُوفْهُم الِاتْنَيْن
جب آپ ان کے سامنے بیٹھیں
تو ان دونوں (جمال و جلال) کا ایک ساتھ مشاہدہ کریں
بَحِبَّك وَ بَرِيْدَك
وَاتْمَنَّى أَبُوس إِيدَك
میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور آپ کا طلبگار ہوں
اور تمنا ہے کہ آپ کے دستِ مبارک کا بوسہ لوں
خَدَّامَك وَمُرِيدَك
يَا جَدَّ الْحَسَنَيْن
آپ کا خادم اور آپ کا مرید ہوں
اے حسنین کے نانا جان
يَا أَجْمَل هَدِيَّة
مِنْ رَبِّ الْبَرِيَّة
اے سب سے خوبصورت تحفہ
جو ربِ کائنات کی طرف سے عطا ہوا
لِكُلِّ الدُّنْيَا دِيَّا
يَا جَدَّ الْحَسَنَيْن
اس تمام جہان کے لیے
اے حسنین کے نانا جان
مَاهْوِنْتَ قَمَرْهَا
وَانْتَ اللِّي مُنَوِرْهَا
آپ ہی تو اس دنیا کے ماہِ منیر ہیں
اور آپ ہی اسے روشن کرنے والے ہیں
وَمْفَتَاح اسَرَارْهَا
يَا جَدَّ الْحَسَنَيْن
اور آپ ہی اس کے اسرار کی چابی ہیں
اے حسنین کے نانا جان
بَحِبَّك وَ بَرِيْدَك
وَاتْمَنَّى أَبُوس إِيدَك
میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور آپ کا طلبگار ہوں
اور تمنا ہے کہ آپ کے دستِ مبارک کا بوسہ لوں
خَدَّامَك وَمُرِيدَك
يَا جَدَّ الْحَسَنَيْن
آپ کا خادم اور آپ کا مرید ہوں
اے حسنین کے نانا جان
حَبِيبِي وَعْنَيَّا
أَحْمَد ضَيّ عْنَيَّا
میرے محبوب اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک
احمد مجتبیٰ ﷺ میری بینائی کا نور ہیں
أَنْتَ الْغَالِي عَلَيَّا
يَا جَدَّ الْحَسَنَيْن
آپ مجھے سب سے زیادہ عزیز ہیں
اے حسنین کے نانا جان
وَبِنْتَك الْبَتُول
يَا عُيُونَ الرَّسُول
اور آپ کی صاحبزادی حضرتِ بتول
اے رسولِ خدا کی آنکھوں کا نور
نَرْجُو مِنْكُم قَبُول
يَا جَدَّ الْحَسَنَيْن
ہم آپ سے شرفِ قبولیت کے خواستگار ہیں
اے حسنین کے نانا جان
بَحِبَّك وَ بَرِيْدَك
وَاتْمَنَّى أَبُوس إِيدَك
میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور آپ کا طلبگار ہوں
اور تمنا ہے کہ آپ کے دستِ مبارک کا بوسہ لوں
خَدَّامَك وَمُرِيدَك
يَا جَدَّ الْحَسَنَيْن
آپ کا خادم اور آپ کا مرید ہوں
اے حسنین کے نانا جان
شُوفْتُه أَنِي قُصَادِي
اتْكَسَفْت أَنَادِي
جب میں نے انہیں اپنے سامنے دیکھا
تو فرطِ حیا سے پکار نہ سکا
وِبْقَلْبِي سُهَادِي يَا جَدِّي
يَا جَدَّ الْحَسَنَيْن
جبکہ میرا دل شوقِ فراواں سے بے قرار تھا
اے میرے نانا، اے حسنین کے نانا جان
يِنْدَهْلِي وَاجِيلُه
يِفْرِشْلِي مَنْدِيلُه
وہ مجھے پکارتے ہیں اور میں ان کے پاس حاضر ہوتا ہوں
وہ میرے لیے اپنی ردائے مبارک بچھاتے ہیں
حَبِيبِي أَنَادِيلُه
يَا جَدَّ الْحَسَنَيْن
میں اپنے محبوب کو پکارتا ہوں
اے حسنین کے نانا جان