أَلْفٍ صَلَّى الله عَلَى زَيْنِ الْوُجُودْ
ہزار بار اللہ کی رحمت ہو زینتِ وجود پر
Ur
أَلْفٍ صَلَّى الله عَلَى زَيْنِ الْوُجُودْ
مَنْ سَكَنْ طَيْبَة وَخَيَّمْ في زَرُودْ
اللہ کی ہزاروں رحمتیں ہوں کائنات کی زینت پر
جس نے طیبہ میں سکونت اختیار کی اور زرود میں خیمہ زن ہوئے
يَا بُدُورَ الْحَيِّ يَا رَبْعَ الْكِرَامْ
بَلِّغُو ظَبْيَ الْحِمَى مِنِّي السَّلَامْ
اے بستی کے کامل چاندو، اے معززین کے مسکن
پہنچا دو حرم کے اس غزال کو میرا سلام
إِنْ تَهَتَكْنَا عَلَيْكُمْ لَا نُلَامْ
غَلَبَ الْوَجْدُ عَلَيْنَا وَ الْغَرَامْ
اگر ہم تمہاری خاطر بے خود ہو جائیں تو ہم پر ملامت نہیں
کہ ہم پر وجد اور والہانہ عشق غالب آ چکا ہے
لَا يَنَامُ اللَّيْلَ عَاشِقْ مُسْتَهَامْ
إِنَّمَا النَّومُ عَلَى الْعَاشِقْ حَرَامْ
فریفتہ عاشق رات بھر نہیں سوتا
حقیقت میں عاشق پر نیند حرام ہے
سَادَتِي إِنْ لَمْ تَحِنُّو بِاللِّقَا
مِتُّ وَجْدًا فَلَكُمْ طُولُ الْبَقَاء
اے میرے آقاؤں! اگر آپ نے ملاقات کی مہربانی نہ فرمائی
تو میں تڑپ کر مر جاؤں گا، جبکہ بقائے دوام آپ ہی کے لیے ہے
أَنَا إِنْ لَمْ أَهْوَا غِزْلَانَ النَّقَاء
أَيُّ فَرْقٍ بَيْنَ قَلْبِي وَ الْجَمَادْ
اگر میں ان پاکیزہ ٹیلوں کے ہرنوں سے عشق نہ کروں
تو پھر میرے دل اور بے جان پتھر میں کیا فرق ہے؟
آنَسَ اللهُ بِكُمْ أَوْقَاتَنَا
وَسَقَى وَادِيكُمُ فَيْضَ الْغَمَامْ
اللہ آپ کے ذریعے ہمارے اوقات کو خوشگوار فرمائے
اور بادلوں کی کثرت آپ کی وادی کو سیراب کرے