يَا جَمَالَ النَّبِيِّ يَا حَنَانَ النَّبِيِ
O Beauty of the Prophet, O Compassion of the Prophet
Ur
يَا جَمَالَ النَّبِيِّ
يَا حَنَانَ النَّبِيِ
اے نبیﷺ کے حسن و جمال
اے نبیﷺ کی شفقت و حنان
وَاللَّهِ الْعَظِيمِ يَا نَاسُ
مَا لِينَا غَيْرُ النَّبِيِ
قسم خدا کی اے لوگو!
ہمارا نبیﷺ کے سوا کوئی نہیں
مَا لِينَا غَيْرُهْ هُوَ
سَاكِن فِي الْقَلْبِ جُوَّة
ہمارا ان کے سوا کوئی اور نہیں
وہ دل کے نہاں خانوں میں بستے ہیں
دَهْ حَبِيبي وَرُوحُي هُوَ
وَضَمَّنِي سَيِّدُنَا النَّبِي
وہی میرے محبوب اور میری روح ہیں
اور ہمارے آقا نبیﷺ نے ہمیں سینے سے لگایا
مَا لِينَا غَيْرُهُ ثانِي
طَرْفُهْ أَكْحَلُ رَبَّانِي
ہمارا ان کے سوا کوئی دوسرا نہیں
ان کی چشمِ سرمگیں ربانی ہے
أَبْلَجُ وَرْدِيُّ الْوَجَانِ
حَبِيبُنَا سَيِّدُنَا النَّبِي
کشادہ پیشانی اور گلابی رخساروں والے
ہمارے محبوب ہمارے آقا نبیﷺ ہیں
مَا لِينَا غَيْرُ الرَّسُولِ
جَمَالُهُ يَسْبِي الْعُقُولَ
رسولِ خدا کے سوا ہمارا کوئی نہیں
ان کا حسن عقلوں کو مَسحور کر دیتا ہے
نَظْرَةً يَا أَبَا الْبَتُولِ
جُدْ بِزَوْرَةٍ يَا نَبِي
اے ابائے بتول ایک نگاہِ کرم
اے نبیﷺ اپنی زیارت سے نواز دیجیے
كَفُّكَ يَا طَهَ طَاهِرُ
ذِكْرُكَ سِرُّ الْبَشَايِرِ
اے طہٰ آپ کا دستِ مبارک پاک ہے
آپ کا ذکر خوشخبریوں کا راز ہے
يَا جَابِرَ لِلْخَوَاطِرِ
اجْبُرْنَا يَا سَيِّدَنَا النَّبِي
اے شکستہ دلوں کے چارہ گر
اے ہمارے آقا نبیﷺ ہمیں سنبھال لیجیے
نُورُ الْمُصْطَفَى أَحْمَدُ
نُورٌ أَزَلِيٌّ سَرْمَدُ
مصطفیٰ احمدﷺ کا نور
وہ نورِ ازلی اور ابدی ہے
أَوَّلُ مَا رَبِّي أَوْجَدَ
نُورُكَ يَا سَيِّدَنَا النَّبِي
سب سے پہلے جو میرے رب نے پیدا کیا
اے ہمارے آقا نبیﷺ وہ آپ کا نور ہے