مَنْ مِثْلُ أحمد
احمد جیسا کون ہے؟
Ur
اللهْ اللهُ اللهْ اللهُ
اللهْ اللهُ تَبَارَكَ اللهُ
اللہ اللہ، اللہ اللہ
اللہ اللہ، بابرکت ہے اللہ
مَنْ مِثْلُ أَحْمَدَ فِي الكَوْنَيْنِ نَهْوَاهُ
بَدْرٌ جَمِيعُ الوَرَى فِي حُسْنِهِ تَاهُوا
کونین میں احمد سا کون ہے جس سے ہمیں پیار ہو
وہ ماہِ کامل جس کے حسن میں تمام خلقت گم ہوگئی
مَن مِثْلُهُ وَ إِلَهُ الْعَرْشِ شَرَّفَهُ
بِالْخَلْقِ وَ الْخُلْقِ إِنَّ اللَّهَ أَعْطَاهُ
ان جیسا کون ہے جسے الٰہِ عرش نے شرف بخشا
صورت و سیرت کی ہر کمال اللہ نے انہیں عطا فرمایا
وَالشَّمْسُ تَخْجَلُ مِنْ أَنْوَارِ طَلْعَتِهِ
حَارَتْ عُقُولُ الْوَرَى فِي فَهْمِ مَعْنَاهُ
سورج ان کے نورِ طلعت سے شرما جاتا ہے
لوگوں کی عقلیں ان کی حقیقت کے فہم میں حیران ہیں
تَبَارَكَ اللَّهُ مَا أَحْلَى شَمَائِلَهُ
حَازَ الْجَمَالَ فَمَا أَبْهَى مُحَيَّاهُ
اللہ بابرکت ہے، کتنے شیریں ہیں ان کے شمائل
وہ حسن کے مالک ہوئے، ان کا رخِ انور کتنا درخشاں ہے
يَا عُرْبَ وَادِي النَّقَى يَا أَهْلَ كَاظِمَةٍ
فِي حَيِّكُمْ قَمَرٌ فِي الْقَلْبِ مَثْوَاهُ
اے وادیِ نقا کے عرب، اے اہل کاظمہ
تمہارے محلے میں وہ چاند ہے جس کا مسکن دل میں ہے
صَلَّى عَلَيْهِ إِلَهُ الْعَرْشِ مَا طَلَعَتْ
شَمْسٌ وَ مَا حَدْحَدَ الْحَادِي مَطَايَاهُ
ان پر الٰہِ عرش درود بھیجے جب تک سورج طلوع ہو
اور جب تک حدی خواں اپنی سواریوں کو ہنکائے
اللهُ بِالْمَدْحِ لِلْمُخْتارِ مَنَّ عَلَيّْ
عَسَى يُرى لِيَ بَيْنَ المَادِحِيْنَ حَلَي
اللہ نے مختار کی مدح کے ساتھ مجھ پر احسان فرمایا
شاید مدح کرنے والوں میں میرا بھی کوئی مقام نظر آئے
إِذَا أَتَيْتُ لِأَقْرَا الصُّحْفَ مِنْ عَمَلِيْ
مَالِي سِوَى مَنْ لَهُ فَضْلٌ يُشِيْرُ إِلَىّ
جب میں اپنے اعمال کے دفتر پڑھنے کے لیے آؤں گا
تو ان کے سوا میرا کوئی نہیں جن کا فضل میری طرف اشارہ کرتا ہے
مُحَمَّدٌ سَيِّدُ الكَوْنَيْنِ وَالثَّقَلَيْـنِ
وَالفَرِيقَيْنِ مِنْ عُرْبٍ وَمِنْ عَجَمِ
محمدؐ دونوں جہانوں اور جن و انس کے سردار ہیں
اور عرب و عجم کے دونوں گروہوں کے آقا ہیں
هُوَ الحَبِيبُ الذِّي تُرْجَى شَفَاعَتُهُ
لِكُلِّ هَوْلٍ مِنَ الأَهْوَالِ مُقْتَحَمِ
وہ ایسے محبوب ہیں جن کی شفاعت کی امید کی جاتی ہے
ہر اس ہولناکی کے لیے جو اچانک آپڑتی ہے
نَبِيُّنَا الآمِرُ النَّاهِي فَلاَ أَحَدٌ
أَبَرَّ فِي قَوْلِ لاَ مِنْهُ وَلاَ نَعَمِ
ہمارے نبی حکم دینے والے اور منع کرنے والے ہیں، تو کوئی نہیں
جو اپنی بات میں 'نہیں' یا 'ہاں' میں ان سے زیادہ سچا ہو
كَالزَّهْرِ فِي تَرَفٍ وَالبَدْرِ فِي شَرَفٍ
وَالبَحْرِ فِي كَرَمٍ وَالدَّهْرِ فِي هِمَمِ
لطافت میں پھول اور شرف میں ماہِ کامل کی مانند ہیں
سخاوت میں سمندر اور ہمت میں زمانے کی مانند ہیں
يِا رَبِّ بِالمُصْطَفَى بَلِّغْ مَقَاصِدَنَا
وَاغْفِرْ لَنَا مَا مَضَى يَا وَاسِعَ الكَرَمِ
اے رب! مصطفیٰ کے وسیلے سے ہمارے مقاصد پورے فرما
اور ہمارے پچھلے گناہ بخش دے، اے وسیع کرم والے
وَاغْفِرْ إِلَهِي لِكُلِ المُسْلِمِينَ بِمَا
يَتْلُونَ فِي المَسْجِدِ الأَقْصَى وَفِي الحَرَمِ
اے الٰہی! تمام مسلمانوں کی مغفرت فرما اس کے طفیل
جو وہ تلاوت کرتے ہیں مسجدِ اقصیٰ اور حرمِ کعبہ میں
بِجَاهِ مَنْ بَيْتُهُ فِي طَيْبَةٍ حَرَمٌ
وَإسْمُهُ قَسَمٌ مِنْ أَعْظَمِ الْقَسَمِ
اس ذات کی جاہ کے صدقے جن کا مسکن طیبہ میں حرم ہے
اور جن کا اسمِ گرامی سب سے بڑی قسموں میں سے ہے