قَدْ أَشْرَقَ الْبَدْرُ الْمُنِيرْ
بدرِ منیر طلوع ہوا
Ur
قَدْ أَشْرَقَ الْبَدْرُ الْمُنِيرْ
بِمَوْلِدِ الْهَـادِي الْبَشِيـرْ
چمکتا ہوا کامل چاند طلوع ہوا ہے
ہادی اور بشیر ﷺ کی ولادتِ با سعادت سے
أَهْلاً وَسَهْلاً بِالْإِمَامْ
الْمُصْطَفَى بَـدْرِ الْتَّمَـامْ
خوش آمدید، اے امامِ عالی مقام خوش آمدید
اے مصطفیٰ ﷺ، اے ماہِ تمام
شَفِيعِنَا يَوْمَ الْزِّحَـامْ
أَرْسَلَـهُ الْـرَّبُّ الْقَدِيـرْ
روزِ محشر میں ہمارے شفیع
جنہیں ربِ قدیر نے مبعوث فرمایا
قَدْ أَشْرَقَ الْبَدْرُ الْمُنِيرْ
بِمَوْلِدِ الْهَـادِي الْبَشِيـرْ
چمکتا ہوا کامل چاند طلوع ہوا ہے
ہادی اور بشیر ﷺ کی ولادتِ با سعادت سے
بُشْرَى لَنَا نِلْنَا الْمَرَامْ
بِطَـهَ مُعْتَلِـى الْمَقَـامْ
ہمارے لیے خوشخبری ہے، ہم نے مراد پا لی
طہٰ ﷺ کے طفیل، جن کا مقام نہایت بلند ہے
شَرَّفَـهُ رَبُّ الْأَنَـامْ
فَلَـمْ يَكُـنْ لَـهُ نَظِيـرْ
تمام مخلوقات کے رب نے انہیں معزز کیا
پس ان کی کوئی مثال اور نظیر نہیں
قَدْ أَشْرَقَ الْبَدْرُ الْمُنِيرْ
بِمَوْلِدِ الْهَـادِي الْبَشِيـرْ
چمکتا ہوا کامل چاند طلوع ہوا ہے
ہادی اور بشیر ﷺ کی ولادتِ با سعادت سے
يَا ذَا الْجَلَالِ يَا مُجِيبْ
عَبْدٌ دَعَـاك لَا يَخِيـبْ
اے صاحبِ جلال، اے دعائیں قبول کرنے والے
وہ بندہ کبھی ناامید نہیں ہوتا جو تجھے پکارتا ہے
بِحُرْمَةِ الْنَّبِيِّ الْحَبِيبْ
يَسِّرْ لَنَا الْأَمْـرَ الْعَسِيـرْ
اپنے محبوب نبی ﷺ کی حرمت کے صدقے
ہمارے لیے ہر مشکل کام آسان فرما دے
قَدْ أَشْرَقَ الْبَدْرُ الْمُنِيرْ
بِمَوْلِدِ الْهَـادِي الْبَشِيـرْ
چمکتا ہوا کامل چاند طلوع ہوا ہے
ہادی اور بشیر ﷺ کی ولادتِ با سعادت سے
أَدْعُوكَ يَا رَبَّ الْأَنَامْ
أَمِتْنَا عَلَى حُسْنِ الْخِتَـامْ
اے تمام جہانوں کے پروردگار، میں تجھ سے دعا کرتا ہوں
کہ ہمیں حسنِ خاتمہ کی سعادت عطا فرما
وَأَسْكِنَـا فِي دَارَ الْسَّلَامْ
لِبَاسُنَـا فِيهَـا حَرِيرْ
اور ہمیں دارِ سلام میں جگہ عطا فرما
جہاں ہمارا لباس ریشمی ہوگا
قَدْ أَشْرَقَ الْبَدْرُ الْمُنِيرْ
بِمَوْلِدِ الْهَـادِي الْبَشِيـرْ
چمکتا ہوا کامل چاند طلوع ہوا ہے
ہادی اور بشیر ﷺ کی ولادتِ با سعادت سے
أَجِبْ دُعَانَا يَا أَحَدْ
وَاسْمَعْ نِدَانَا يَا صَمَدْ
اے یکتا، میری دعا قبول فرما
اور اے بے نیاز، میری فریاد سن لے
يَا دَائِماً عَلَى الْأَبَـدْ
أَنْـتَ الْمُهَيْمِـنُ الْخَبِيـرْ
اے وہ جو ہمیشہ سے ہمیشہ تک رہنے والا ہے
تو ہی نگہبان اور ہر بات سے باخبر ہے
قَدْ أَشْرَقَ الْبَدْرُ الْمُنِيرْ
بِمَوْلِدِ الْهَـادِي الْبَشِيـرْ
چمکتا ہوا کامل چاند طلوع ہوا ہے
ہادی اور بشیر ﷺ کی ولادتِ با سعادت سے
أَهْدِي الْتَّحِيَّةْ وَالْسَّلَامْ
لِلْمُجْتَبَـى خَيْرِ الْأَنَـامْ
میں ہدیۂ تحیت و سلام پیش کرتا ہوں
حضرت مجتبیٰ ﷺ پر جو تمام مخلوق میں بہترین ہیں
والْآلِ وَالْصَّحْبِ الْكِرَامْ
مَا أَمْطَرَ الْمَطْرُ الْغَزِيرْ
اور آپ کی آل اور معزز صحابہ پر
جب تک کہ موسلا دھار بارش برستی رہے