لَمْ يَخْلُقِ الرَّحْمَنُ مِثْلَ مُحَمَّدٍ
رحمن نے محمد جیسا پیدا نہیں کیا
Ur
لَمْ يَخْلُقِ الرَّحْمَنُ مِثْلَ مُحَمَّدٍ
بَيْنَ الْوَرَى بَشَراً عَلَى الْإِطْلَاقِ
نہیں پیدا کیا رحمٰن نے محمد ﷺ کی مثل
تمام مخلوق میں کوئی بشر علی الاطلاق
كَلَّا وَلَا عَرَفَ الْخَلَائِقُ قَدْرَهُ
مَا فَوْقَهُ حَقّاً سِوَى الْخَلَّاقِ
ہرگز نہیں، اور نہ ہی مخلوق نے آپ ﷺ کی قدر پہچانی
آپ ﷺ سے بلند حقیقت میں سوائے خالق کے کوئی نہیں
مَاذَا أَقُولُ بِوَصْفِهِ وَمَدِيحِهِ
وَسَنَاهُ دَوْماً بَاهِرُ الْإِشْرَاقِ
میں آپ ﷺ کے اوصاف اور مدح میں کیا کہوں؟
کہ آپ ﷺ کا نور ہمیشہ اپنی تابانی سے خیرہ کن ہے
وَهُوَ الَّذِي لِلْخَلْقِ أُرْسِلَ رَحْمَةً
وَأَتَى يُتَمِّمُ مَكَارِمَ الْأَخْلَاقِ
وہی ہیں جو تمام جہان کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے
اور مکارمِ اخلاق کی تکمیل کے لیے تشریف لائے