رَبِّي لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى
میرے رب ہی کے لیے ہیں بہترین نام
Ur
رَبِّي لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى
تُسَبِّحْ لَهُ الْأكْوَانْ
میرے رب ہی کے لیے تمام اسمائے حسنیٰ ہیں
کائنات کی ہر شے اس کی تسبیح کرتی ہے
إِلَيْهِ يَرْجِعُ كُلُّ أَمْرٍ
كُلُّ زَمَانٍ وَكُلَّ مَكَانْ
ہر معاملہ اسی کی طرف لوٹتا ہے
ہر زمانے اور ہر مکان میں
إِذَا دَعَوْتْ فَادْعُ الْإِلَهْ
وَإِنِ اسْتَجَرْتَ فَلُذْ بِاللَّهْ
جب تو پکارے تو اسی معبودِ برحق کو پکار
اور اگر پناہ چاہے تو اللہ ہی کی پناہ لے
مَا لَنَا مَوْلًى سِوَاهْ
عَفُوٌّ كَرِيمٌ وَرَحْمَانْ
ہمارا اس کے سوا کوئی مولیٰ نہیں
وہ درگزر کرنے والا، صاحبِ کرم اور رحمٰن ہے
رَبِّي لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى
تُسَبِّحْ لَهُ الْأكْوَانْ
میرے رب ہی کے لیے تمام اسمائے حسنیٰ ہیں
کائنات کی ہر شے اس کی تسبیح کرتی ہے
إِلَيْهِ يَرْجِعُ كُلُّ أَمْرٍ
كُلُّ زَمَانٍ وَكُلَّ مَكَانْ
ہر معاملہ اسی کی طرف لوٹتا ہے
ہر زمانے اور ہر مکان میں
اتَّقِ اللَّهْ وَلَهُ اِصْبِرْ
فَالْصَّبْرُ فِي الْعُقْبَى حَمِيدْ
اللہ کا تقویٰ اختیار کر اور اسی کی خاطر صبر کر
کہ انجامِ کار صبر قابلِ ستائش ہے
وَتَزَوَّدْ عِلْمًا وَبَيَانًا
مِنَ الْسُّنَّةِ وَالْقُرْآنْ
اور علم و بیان کا زادِ راہ حاصل کر
سنتِ نبوی اور قرآنِ کریم سے