أَنَا مَالِي فِيَّاشْ
میرا اس میں کیا ہے؟
Ur
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى الْمُصْطَفَى
حَبِيبِنَا مُحَمَّد عَلَيْهِ السَّلَام
اے اللہ! درود بھیج مصطفیٰ ﷺ پر
ہمارے محبوب محمد ﷺ پر سلام ہو
أَنَا مَالِي فِيَّاشْ آشْ عَلَيَّا مِنِّي
نَقْلَقْ مِنْ رِزْقِي لَاشْ وَالْخَالِقْ يَرْزُقْنِي
میرا خود پر کیا اختیار اور مجھ سے میرا کیا واسطہ
میں رزق کی فکر کیوں کروں جبکہ میرا خالق مجھے رزق عطا کرتا ہے
أَنَا عَبْدُ رَبٍّ لَهُ قُدْرَةٌ
يَهُونُ بِهَا كُلُّ أَمْرٍ عَسِير
میں اس رب کا بندہ ہوں جو ایسی قدرت رکھتا ہے
جس کے ذریعے ہر مشکل ترین کام آسان ہو جاتا ہے
فَإِنْ كُنْتُ عَبْدًا ضَعِيفَ الْقُوَّةِ
فَرَبِّي عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير
پس اگر میں ایک نہایت کمزور و ناتواں بندہ ہوں
تو میرا رب ہر چیز پر قادر ہے
مِنِّي آشْ عَلَيَّ وَنَا عَبْدٌ مَمْلُوكْ
وَالْأَشْيَاءْ مَقْضِيَّا مَا فِي التَّحْقِيقْ شُكُوكْ
میرا مجھ سے کیا تعلق جبکہ میں ایک مملوک بندہ ہوں
تمام امور تقدیرِ الہیٰ سے طے شدہ ہیں، اس میں کوئی شک و شبہ نہیں
الْمَدَد الْمَدَد أَيَا رَسُولَ الله
وَاسْقِينَا بِالْمَدَد أَيَا حَبِيبَ الله
مدد کیجیے، مدد کیجیے اے اللہ کے رسول ﷺ
اور ہمیں اپنے فیض و مدد سے سیراب کیجیے اے اللہ کے حبیب ﷺ
رَبِّي نَاظِرْ فِيَّا وَنَا نَظَرِي مَتْرُوكْ
فِي الْأَرْحَامْ وَالْأَحْشَا مِنْ نُطْفَةٍ صَوَّرْنِي
میرا رب مجھ پر نگاہ رکھتا ہے اور میری اپنی رائے ہیچ ہے
اس نے رحموں اور بطنوں کے اندر ایک نطفے سے میری صورت گری کی
يَقُولُ لِمَا شَاءَ كُنْ فَيَكُونُ وَيُبْدِعُ سُبْحَانَهُ وَيُعِيد
وَيَحْكُمُ فِي خَلْقِهِ مَا يَشَاءُ وَيَفْعَلُ فِي مُلْكِهِ مَا يُرِيد
وہ جس شے کا ارادہ کرے فرماتا ہے "ہو جا" تو وہ ہو جاتی ہے، وہ پاک ہے جو ابتدا کرتا ہے اور وہی لوٹاتا ہے
وہ اپنی مخلوق میں جو چاہے حکم صادر فرماتا ہے اور اپنی سلطنت میں جو چاہتا ہے کرتا ہے