هَذَا الْمَقَامُ الَّذِي لَاذَتْ بِهِ الْأُمَمُ
یہ وہ مقام ہے جس کی امتوں نے پناہ لی ہے-
Ur
هَذَا الْمَقَامُ الَّذِي لَاذَتْ بِهِ الْأُمَمُ
وَأَذْعَنَتْ لِعُلَاهُ الْعُرْبُ وَالْعَجَمُ
یہ وہ مقام ہے جس کی پناہ تمام امتوں نے لی ہے
اور جس کی رفعت کے سامنے عرب و عجم سرنگوں ہوئے
هَذَا مَقَامُ رَسُولِ اللَّهْ أَكْرَمُ مَنْ
جَاءَتْهُ مِنْ رَبِّهِ الْأَحْكَامُ وَالْحِكَمُ
یہ اللہ کے رسول کا مقام ہے جو ان سب میں معزز ترین ہیں
جن کے پاس ان کے رب کی جانب سے احکام اور حکمتیں آئیں
هَذَا مُحَمَّدُ الْهَادِي الَّذِي مُحِيَتْ
عَنَّا بِنُورِ هُدَاهُ الْظُّلْمُ وَ الْظُّلَمُ
یہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہادی ہیں جن کے نورِ ہدایت کی بدولت
ہم سے ظلمتیں اور ہر قسم کی تاریکیاں مٹ گئیں
هَذَا الَّذِي قَدْ سَمَا فَوْقَ الْسَّمَا
إِلَى مَقَامِ عِزٍّ تَنَاهَتْ دُونَهُ الْأُمَمُ
یہ وہ ہیں جو آسمانوں سے بھی ماورا بلند ہوئے
اس مقامِ عزت تک جس کے سامنے تمام امتوں کی رسائی ختم ہو جاتی ہے
يَا سَيِّدِي يَا رَسُولَ اللَّهْ يَا أَمَلِي
يَا مَنْ أَلُوذُ بِهِ إِنْ زَلَّتِ الْقَدَمُ
اے میرے سردار، اے اللہ کے رسول، اے میری امیدوں کے مرکز
اے وہ جن کی میں پناہ لیتا ہوں اگر کبھی میرے قدم ڈگمگا جائیں
بِكَ اهْتَدَيْتُ إِلَى الْإِيمَانِ فَاتَّصَلَتْ
بِذَاكَ عِنْدِي مِنْ أَفْضَالِكَ الْنِّعَمُ
آپ ہی کے ذریعے میں نے ایمان کی ہدایت پائی اور اسی سبب
آپ کے فضل و کرم سے مجھ پر نعمتوں کا تسلسل قائم ہوا
صَلَّى عَلَيْكَ إِلَهُ الْخَلْقِ مَا سَجَعَتْ
وَرْقٌ وَمَا هَطَلَتْ مِنْ سُحْبِهَا دِيَمُ
خالقِ کائنات آپ پر درود بھیجے جب تک کہ پرندے نغمہ سرائی کریں
اور جب تک بادلوں سے مسلسل بارشیں برستی رہیں