حَيُّوا الْهَادِي بِأَجْمَلَ ذِكْرَى
ہادی کو بہترین یاد کے ساتھ سلام پیش کرو
Ur
حَيُّوا الْهَادِي بِأَجْمَلَ ذِكْرَى
صَلُّوا مَعَنَا يَا حُضَّارْ
ہادیِ برحق کو بہترین ذکر کے ساتھ سلام کہو
اے حاضرین، ہمارے ساتھ مل کر درود پڑھو
فَهُوَ عِمَادِي يَوْمَ الْمَعَادِ
نَبِيُّنَا طٰهَ الْمُخْتَارْ
وہی روزِ محشر میرا سہارا ہیں
ہمارے نبی طٰہٰ مصطفیٰ
صَلُّوا مَعَنَا
ہمارے ساتھ مل کر درود پڑھو
هٰذَا الَّذِي سَرَى لَيْلًا
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى
یہ وہ ہستی ہیں جنہوں نے شب میں سفر کیا
پھر وہ (رب سے) قریب ہوئے اور بہت ہی قریب ہو گئے
وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَى
حَبَاهُ الْوَاحِدُ الْسَّتَّارْ
جب وہ افقِ اعلیٰ پر فائز تھے
خدائے واحد و ستار نے انہیں اپنی عطاؤں سے نوازا
فَهُوَ عِمَادِي يَوْمَ الْمَعَادِ
نَبِيُّنَا طٰهَ الْمُخْتَارْ
وہی روزِ محشر میرا سہارا ہیں
ہمارے نبی طٰہٰ مصطفیٰ
صَلُّوا مَعَنَا
ہمارے ساتھ مل کر درود پڑھو
عَلَى الْعَرْشِ رَقَى الْجَمِيلْ
وَكَلَّمَهُ الْمَوْلَى الْجَلِيلْ
وہ صاحبِ جمال عرشِ بریں پر بلند ہوئے
اور مولیٰ جلیل نے ان سے کلام فرمایا
وَقَالَ أَبْشِرْ يَا خَلِيلْ
شَفَاعَتُكَ لِمَنْ تَخْتَارْ
اور فرمایا کہ اے خلیل آپ کو خوشخبری ہو
آپ کی شفاعت ہر اس شخص کے لیے ہے جسے آپ چن لیں
فَهُوَ عِمَادِي يَوْمَ الْمَعَادِ
نَبِيُّنَا طٰهَ الْمُخْتَارْ
وہی روزِ محشر میرا سہارا ہیں
ہمارے نبی طٰہٰ مصطفیٰ
صَلُّوا مَعَنَا
ہمارے ساتھ مل کر درود پڑھو
صَلَّى مَوْلَانَا عَلَيْهْ
وَالْآلِ وَالصَّحْبِ لَدَيْهْ
ہمارا پروردگار ان پر رحمتیں نازل فرمائے
اور ان کی آل اور ان کے ہمراہ موجود اصحاب پر
مَنْ جَاهَدُوا بَيْنَ يَدَيْهْ
وَنَوَّرُوا لَنَا الْأَفْكَارْ
جنہوں نے ان کے حضور حق کی خاطر جہاد کیا
اور ہمارے افکار و خیالات کو منور کر دیا
فَهُوَ عِمَادِي يَوْمَ الْمَعَادِ
نَبِيُّنَا طٰهَ الْمُخْتَارْ
وہی روزِ محشر میرا سہارا ہیں
ہمارے نبی طٰہٰ مصطفیٰ
صَلُّوا مَعَنَا
ہمارے ساتھ مل کر درود پڑھو