بَادِرْ لَقَدْ فَاتَتْكَ الْغَنَائِمْ
جلدی کر! کہ غنیمتیں تیرے ہاتھ سے نکل گئیں
Ur
Ur
بَادِرْ لَقَدْ فَاتَتْكَ الْغَنَائِمْ
تَقَاسَمُوهَا وَأَنْتَ نَائِمْ
جلدی کر کہ غنیمتیں تیرے ہاتھ سے نکل گئیں
انہوں نے انہیں بانٹ لیا اور تو سوتا رہا
وَلَوْ رَأَيْتَ الَّذِينَ فَازُوا
نُحْتَ كَمَا نَاحَتِ الْحَمَائِمْ
اور اگر تو ان کو دیکھ لیتا جو کامیاب ہوئے
تو تو گریہ کرتا جیسے کبوتر گریہ کرتے ہیں
إِنْ رُمْتَ أَلَّا تَكُونَ نَادِمْ
قُمْ لِحَبِيبِ الْقُلُوبِ لَازِمْ
اگر تو چاہتا ہے کہ کبھی پشیمان نہ ہو
تو اٹھ اور دلوں کے محبوب سے لو لگا لے
وَلَازِمِ الْبَابَ يَا مُعْنَّى
إِنَّ الْسَّعِيدَ الَّذِي يُلَازِمْ
اے رنجور اس در سے وابستہ ہو جا
کیونکہ خوش بخت وہی ہے جو جڑا رہے
مَنْ لَازِمَ الْبَابَ نَالَ قُرْبا
وَفَازَ بِالْأَجْرِ وَالْغَنَائِمْ
جس نے در کو لازم پکڑا اس نے قرب پایا
اور اجر و غنیمت کے ساتھ بامراد ہوا
وَلَا تَنَمْ سَاعَةَ الْتَّجَلِّي
فَلَيْسَ يَحْظَى بِالْأَجْرِ نَائِمْ
اور تجلی کی ساعت میں ہرگز نہ سونا
کہ سونے والا اجر و ثواب نہیں پا سکتا
قَدْ جَرَحَتْ قَلْبِيَ الْخَطَايَا
وَلَسْتُ أَلْقَى لَهَا مَرَاهِمْ
بے شک گناہوں نے میرے دل کو زخمی کر دیا ہے
اور میں ان کا کوئی مرہم نہیں پاتا
سِوَى الْرِّضَا مِنْكَ يَا إِلَهِي
يَا وَاسِعَ الْجُودِ وَالْمَكَارِمْ
سوائے تیری رضا کے اے میرے معبود
اے وسیع عطا اور بزرگی والے
وَقَدْ تَوَسَّلْنَا يَا إِلَهِي
بِسَيِّدِ الْعَرَبِ وَالْأَعَاجِمْ
اور اے میرے رب ہم نے تیرا توسل چاہا ہے
عرب و عجم کے سردار کے وسیلے سے
نَبِيِّنَا الْمُصْطَفَى الْتِّهَامِي
مَنْ جَاءَ لِلْأَنْبِيَاءِ خَاتَمْ
ہمارے نبی مصطفیٰ ﷺ جو تہامی ہیں
وہ جو تمام انبیاء کے لیے خاتم بن کر آئے