عَلَيْكَ صَلَّى اللهْ يَا خَيْرَ خَلْقِ اللهْ
آپ پر اللہ کی رحمتیں ہوں، اے اللہ کی بہترین مخلوق
Ur
Ur
عَلَيْكَ صَلَّى اللهْ يَا خَيْرَ خَلْقِ اللهْ
وَالْآلِ وَالْأَصْحَابْ وَالْقَوْمِ أَهْلِ اللهْ
يَا كَعْبَةَ الْأَسْرَارْ وَمَنْبَعِ الْأَنْوَارْ
بِالْعَزْمِ يَا مُخْتَارْ أَيَّدْتَ دِينَ اللهْ
اے اسرار کے کعبہ اور انوار کے منبع
اے مختار، آپ نے اپنے پختہ عزم سے اللہ کے دین کی تائید کی
فِدَاؤُكَ الْأَرْوَاحْ وَمِثْلُهَا الْأَشْبَاحْ
يَا خِيِرَةَ الْفَتَّاحْ مِنْ أَنْبِيَاءِ اللهْ
آپ پر روحیں فدا ہوں اور اسی طرح یہ اجسام بھی
اے اللہ کے نبیوں میں سے اللہ کے برگزیدہ
يَا مَنْ لَهُ الْبُرْهَانْ وَخُلْقُهُ الْقُرْآنْ
مَا كَانَتِ الْأَكْوَانْ وَحَقِّهِ لَوْلَاهْ
اے وہ جن کے پاس روشن دلیل ہے اور جن کا اخلاق قرآن ہے
خدا کی قسم، اگر آپ نہ ہوتے تو یہ کائناتیں وجود میں نہ آتیں
لِوَاؤُكَ الْمَرْفُوعْ وَقَوْلُكَ الْمَسْمُوعْ
وَحُبُّكَ الْمَطْبُوعْ فِي مُهْجَةِ الْأَوَّاهْ
آپ کا پرچم سر بلند ہے اور آپ کا فرمان مقبول ہے
اور آپ کی محبت ہر مشتاقِ صادق کے دل میں نقش ہے
نَدْعُوكَ بِالسِّبْطَيْنْ لِكَشْفِ هَذَا الْغَيْمْ
يَا مَلْجَأَ الْكَوْنَيْنْ بِالْخَطْبِ بَعْدَ اللهْ
ہم آپ کو دونوں نواسوں کا واسطہ دیتے ہیں کہ یہ غم کے بادل چھٹ جائیں
اے اللہ کے بعد ہر مصیبت میں دونوں جہانوں کی پناہ گاہ
هَا أَنْتَ فِي الْمَحْشَرْ مُؤَيَّدُ الْمَظْهَرْ
فَكُلَّمَا تُذْكَرْ عَلَيْكَ صَلَّى اللهْ
میدانِ محشر میں آپ کی شانِ تائید کا ظہور ہوگا
پس جب بھی آپ کا تذکرہ ہو، اللہ آپ پر رحمتیں نازل فرمائے